انسدادِ پولیو مہم: 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ابتدائی تین روز کے دوران 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ای او سی نے بتایا کہ یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے تاکہ سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔
صوبائی اعداد و شمار کے مطابق:
-
پنجاب: 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن
-
سندھ: 86 لاکھ 14 ہزار سے زائد
-
خیبر پختونخوا: 62 لاکھ 21 ہزار سے زائد
-
بلوچستان: تقریباً 18 لاکھ 1 ہزار
-
اسلام آباد: 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد
-
گلگت بلتستان: 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد
-
آزاد جموں و کشمیر: 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
_2026_02_05_17_51_53_93461848.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment