چمن: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، بچوں کو ویکسین پلانے کے باعث ٹیم محفوظ
چمن: یونین کونسل روغانی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیومہم کے دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ خوش قسمتی سے پولیو ٹیم گھر کے اندر بچوں کو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی۔
شہید پولیس اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال چمن منتقل کر دی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
_2026_02_06_16_53_23_10364201.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment