پی ایم ڈی سی کی ہاؤس جاب داخلوں سے متعلق نئی ہدایات، بغیر لائسنس داخلہ ممنوع قرار
Pakistan Medical and Dental Council نے ہاؤس جاب کے داخلوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے بغیر عبوری لائسنس داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
ہدایات کے مطابق تمام میڈیکل اور ڈینٹل اداروں پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی امیدوار کو ہاؤس جاب میں داخلہ دینے سے قبل اس کا عبوری لائسنس یا آن لائن درخواست کی تصدیق لازمی طور پر چیک کریں۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ بغیر لائسنس ہاؤس جاب کرنے یا کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
یہ اقدام طبی شعبے میں شفافیت اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
_2026_04_22_15_50_02_44957949.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment