اسلام آباد: وزیراعظم Shehbaz Sharif نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تاہم بروقت پالیسی سازی، حکومتی بچت اقدامات اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے اشرافیہ اور حکومتی اخراجات سے بچت کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی بچت اقدامات میں بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں سے ملک کی ضروریات کے مطابق خام تیل کی مناسب مقدار دستیاب ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت نہ ہوں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار