وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام، مہلک امراض کی بروقت رپورٹنگ کیلئے قومی نظام تشکیل دینے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت قومی صحت کو ہدایت دی ہے کہ ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر خطرناک بیماریوں کی بروقت رپورٹنگ کے لیے ایک مؤثر اور مربوط نظام بنایا جائے۔
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیماریوں کی بروقت تشخیص سے ہی ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کی مکمل سکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے "وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام" کو تیز کرنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس پر مؤثر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اس کے علاوہ انہوں نے ملک بھر میں آٹو ڈسیبل سرنج کے استعمال کو لازمی بنانے اور سرنج کے دوبارہ استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کو بھی دہرایا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایڈز کے علاج کے لیے قائم مراکز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے جبکہ ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں بھی کمی آ رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔
_2026_05_06_07_00_03_67120131.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment