وزیراعظم اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال
شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی جس میں وزارت صحت سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے صحت کے شعبے میں جاری اور آئندہ منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو سراہا اور پولیو، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کے لیے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے گا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
_2026_06_02_09_05_03_11704303.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment