اسلام آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کے زیر اہتمام 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طبی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین، 12 بین الاقوامی ماہرین اور ملک بھر کے ممتاز طبی اداروں سے تعلق رکھنے والے سرجنز نے شرکت کی۔ سائنسی مباحثے، تعلیمی سیشنز اور نیٹ ورکنگ سرگرمیاں اس ایونٹ کا اہم حصہ رہیں۔

اس موقع پر نان انویسو جمالیاتی طریقہ کار اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے متعلق خصوصی سیشنز اور لائیو ڈیمانسٹریشنز بھی پیش کی گئیں، جنہیں شرکاء نے سراہا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ اصلاحات اور اقدامات کے باعث صحت کے شعبے میں تحقیق کو فروغ مل رہا ہے، جس سے پاکستان عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

کانفرنس میں شریک ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے علمی فورمز سینئر اور جونیئر سرجنز کے درمیان تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار