لاہور: صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI) کے بورڈ آف گورنرز کو تین سالہ مدت کے لیے ازسرِنو تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر ایکٹ 2019 کی دفعہ 6 کے تحت عمل میں آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بورڈ آف گورنرز میں سرپرستِ اعلیٰ ہوں گی۔

نئے بورڈ میں شامل افراد میں ڈاکٹر سعید (چیئرمین)، کیپٹن (ر) زاہد سعید، ڈاکٹر محمد عدنان خان (چیف ایگزیکٹو)، نوفل داؤد (چیف ڈیجیٹل آفیسر)، مجیب الرحمٰن شامی (ممتاز صحافی)، ڈاکٹر معصومہ سعید شامل ہیں۔

مزید بورڈ ممبران میں جاوید اقبال (سیکرٹری حکومتِ پنجاب، محکمہ قانون و پارلیمانی امور)، سیکرٹری حکومتِ پنجاب، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، ڈین PKLI، اور ہسپتال ڈائریکٹر PKLI شامل ہوں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار