پی آئی اے کی بحالی کا نیا دور، نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بحالی کے لیے انقلابی سرمایہ کاری کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور نجکاری کے عمل کا پہلا مالیاتی مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کنٹرول سرمایہ کار کنسورشیم کو منتقل ہونے سے قومی ایئرلائن کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، جو معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔
وزیراعظم کے مطابق یہ اقدام پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مشیر برائے نجکاری محمد علی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے یہ اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ملک کو ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کی جانب لے جایا جا سکے۔
_2026_06_30_09_03_50_26491236.jpg)


Leave A Comment