: پی آئی اے کی بحالی کے لیے 125 ارب کی سرمایہ کاری، بیڑے میں نمایاں اضافہ متوقع
معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پی آئی اے کو دوبارہ ایک مثالی قومی ایئرلائن بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق رواں سال امریکا کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کی توقع ہے۔
عارف حبیب کا کہنا تھا کہ ایک معاہدے کے تحت ایک سال تک کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں سرمایہ کاری کی کمی اور انتظامی مسائل کے باعث ایئرلائن کو نقصان پہنچا اور اس کے بین الاقوامی روٹس متاثر ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت ہر سال پانچ نئے طیارے شامل کیے جائیں گے اور آئندہ پانچ برس میں فعال طیاروں کی تعداد 60 تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ اس وقت پی آئی اے کے پاس 18 فعال طیارے موجود ہیں جبکہ مزید 4 سے 5 طیاروں کو مرمت کے بعد دوبارہ شامل کیا جائے گا۔
عارف حبیب کے مطابق حکومتی معاہدے کے تحت 66.66 فیصد شیئرز کی ادائیگی مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی 33 فیصد ایک سال میں ادا کیے جائیں گے۔
_2026_07_07_09_43_52_76331662.jpg)


Leave A Comment