پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی، مہنگائی کے اثرات واضح ہونے لگے
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں اور اپریل کے دوران ان کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 13 لاکھ 59 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔ سالانہ بنیاد پر بھی فروخت میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ پیٹرول کی فروخت میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی سامنے آئی، جو ماہانہ بنیاد پر 66 فیصد تک کم ہو گئی۔ اپریل میں ملک میں صرف ایک لاکھ 37 ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔
مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، جو مجموعی طلب میں کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست صنعتی پیداوار، ٹرانسپورٹ اور عام صارفین کی قوتِ خرید کو متاثر کر رہا ہے۔
_2026_05_04_21_53_07_37962120.jpg)


Leave A Comment