حکومت کا عوام کو ریلیف برقرار رکھنے کا فیصلہ، پٹرولیم قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 19 جون کو حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
حالیہ فیصلے کے بعد شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے وقتی طور پر بچا لیا گیا ہے۔
_2026_06_27_05_52_14_26849208.jpg)


Leave A Comment