حکومت کا عوام پر ایک اور بوجھ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے سے عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
_2026_05_09_08_11_10_37738876.jpg)


Leave A Comment