وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے تحت حکومت بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کر رہی ہے، تاہم آنے والے دنوں میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان میں موجود پانچ ریفائنری پلانٹس پرانے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ کروڈ آئل پر پاکستان کو رعایت دی گئی ہے۔ تاہم، تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں دباؤ پیدا ہوا ہے۔ حکام نے عوام سے صبر و تحمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صورتحال کی بنیاد پر قیمتوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار