پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
نئے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 6 مارچ 2026 کی رات سے کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، درآمدی اخراجات میں بڑھوتری اور عالمی مارکیٹ کے مطابق مقامی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس بڑے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ اور اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔



Leave A Comment