حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے نافذ کر دیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار