پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور عوام کو موجودہ نرخوں پر ہی پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں 27 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال قیمتوں میں اضافے یا کمی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار