حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار