حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان، عوام کو محدود ریلیف
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ قیمتیں یکم اگست سے 3 اگست تک مؤثر رہیں گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ معمولی ریلیف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
_2026_08_01_06_09_21_13161069.jpg)


Leave A Comment