پشاور: خیبر پختونخوا کے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے لاکھوں روپے مالیت کے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو تحریری درخواست دے کر ایف آئی آر درج کروائی اور سرکاری املاک کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔

مقدمہ متن کے مطابق چوری شدہ سامان میں اہم طبی ڈسپوزیبلز شامل ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیج، انوینٹری ریکارڈ اور دیگر دستاویزی شواہد پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔ ملزم مستقل سرکاری ملازم نہیں بلکہ کنٹریکٹ پر تعینات تھا۔

واقعے میں دیگر افراد کی ممکنہ شمولیت کی تفتیش بھی جاری ہے، اور سرکاری طبی وسائل کی چوری کو عوامی مفاد کے خلاف سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی استدعا کی ہے، جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار