نوموفوبیا اکثر لوگ خود پہچان نہیں پاتے، بلکہ یہ خاموش علامات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
نوموفوبیا کی شکار نوجوان نسل ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے مسائل کا شکار ہورہی ہے۔ 
اسکول بسوں سے لے کر رات گئے دفتری چیٹس تک، اسمارٹ فون کا ہماری روزمرہ زندگی سے جدا ہونا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔ موبائل فون کام، خاندان، تحفظ اور سماجی رابطے کا بنیادی ذریعہ ہے، تاہم ماہرینِ صحت خبردار کر رہے ہیں کہ فون سے دور ہونے پر بے چینی محسوس کرنا محض عادت نہیں بلکہ ایک سنجیدہ ذہنی مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔
طبی ماہرین اس کیفیت کو ’نوموفوبیا‘ قرار دیتے ہیں، یعنی موبائل فون کے بغیر رہنے کا غیر منطقی خوف یا اضطراب۔ انٹرنیشنل جرنل آف ریسرچ اسٹڈیز اِن ایجوکیشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق امریکا میں 94 فیصد موبائل صارفین کسی نہ کسی حد تک نوموفوبیا کا شکار ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار