پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن: آگاہی اور بروقت تشخیص پر زور
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد اس موذی مرض کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا، مرض سے بچاؤ، جلد تشخیص اور مؤثر علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
کینسر کے خلاف عالمی کوششوں میں بیداری پیدا کرنا، کارروائی کی وکالت اور مربوط کوششوں کو متحرک کرنا اس دن کا بنیادی مقصد ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا مرض بن چکا ہے، اور خدشہ ہے کہ 2032 تک مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ہر سال تقریباً 80 لاکھ افراد کینسر کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔
پاکستان میں صورت حال تشویشناک ہے، جہاں ہر سال تقریباً 3 لاکھ افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ اس دن کا مقصد علامات کو پہچاننا، صحت مند طرز زندگی اپنانا اور بروقت طبی مشاورت کے ذریعے زندگی بچانا ہے۔
_2026_02_04_18_00_00_14478802.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment