وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پاسکو کے ذریعے صوبے کو فوری اور مؤثر گندم سپلائی کی جائے گی تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دیا جا سکے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ اقدام غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ گندم کی بروقت فراہمی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا یہ فیصلہ عوامی مفاد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے عملی قدم ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار