پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے حوالے سے دو روزہ اہم مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد امریکہ میں موجود ہے جس کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں۔ وفد میں مختلف وزارتوں کے سینئر حکام شامل ہیں، جبکہ کچھ نمائندے ورچوئل طریقے سے بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

ان مذاکرات میں باہمی تجارت کو آسان بنانے، نئے اقتصادی مواقع تلاش کرنے اور موجودہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تنوع اور اضافہ ممکن ہوگا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار