لاہور میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹر سٹی اور بین الصوبائی روٹس پر کرایوں میں مجموعی طور پر 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نئے کرایہ نامے کے تحت مختلف شہروں کے درمیان سفر مزید سستا ہو گیا ہے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 5390 روپے سے کم ہو کر 5120 روپے، لاہور سے حیدرآباد 5020 سے کم ہو کر 4770 روپے اور لاہور سے سکھر کا کرایہ 3630 سے کم ہو کر 3450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے ملتان اور بہاولپور کا کرایہ 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے جبکہ لاہور سے بہاولنگر، مظفرگڑھ اور دیگر شہروں کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ حکام نے تمام آپریٹرز کو نئے کرایہ نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار