قومی پولیو مہم کب سے شروع ہوگی، تاریخ کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد: 19 جنوری 2026 (ویب ڈیسک) – ملک کے 159 اضلاع میں 2 تا 8 فروری 2026 پہلی قومی پولیو مہم منعقد کی جائے گی، جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق پہلی پولیو مہم میں ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ والدین سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔
ای او سی نے والدین سے کہا ہے کہ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں تاکہ بچوں کی صحت محفوظ رہ سکے۔
مزید معلومات کے لیے والدین 1166 پر کال کر سکتے ہیں یا 03467776546 پر واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
_2026_01_20_17_47_33_35666349.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment