پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس میں 1886 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

آج کے کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 29 ارب 23 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار 321 روپے مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ مجموعی طور پر 29 کروڑ 60 لاکھ 15 ہزار 980 شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار