پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 339 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 421 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی جب انڈیکس 3362 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار رہیں، جس کے اثرات ایشیائی مارکیٹس میں بھی دیکھے گئے۔

جنوبی کوریا، جاپان، چین اور انڈونیشیا کی مارکیٹس میں مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار