کراچی: مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے سائے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر منڈلانے لگے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

شدید فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی عدم استحکام اور تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 292 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، تاہم حالیہ گراوٹ نے گزشتہ روز کے زیادہ تر منافع کو ختم کر دیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار