پاکستان اور روس کے درمیان ماسکو، فیصل آباد اور کراچی مال بردار ریل رابطے پر پیش رفت
پاکستان اور روس کے درمیان ماسکو سے فیصل آباد اور کراچی تک پہلی مال بردار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، جبکہ بیلاروس کو بھی اس مجوزہ راہداری میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے روسی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ دونوں ممالک ماسکو، فیصل آباد اور کراچی کے درمیان دونوں سمتوں میں مال بردار ریل رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روسی سفیر کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث 2025 اور 2026 کے اوائل میں منصوبے پر عمل درآمد کئی مرتبہ مؤخر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک مال برداری سے متعلق خدمات کے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ مجوزہ ریل راستے میں شامل ممالک میں ایسی کمپنیوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے جو اپنے تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے اس راستے کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔
البرٹ خوریف نے کہا کہ منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ضروری تجارتی اور انتظامی امور پر کام جاری ہے جبکہ بیلاروس کی شمولیت کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
_2026_08_11_10_01_10_12878013.jpg)


Leave A Comment