پاکستان کے معیاری چاول کی برآمدات میں 47 فیصد کمی، حکومت ایکسپورٹرز کو ریلیف دے گی
اسلام آباد: پاکستان کے معیاری چاول کی برآمدات میں زوال دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی تا دسمبر کے دوران برآمدی مالیت میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 2 ارب 96 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد ہوئے، جبکہ اس سال صرف 1 ارب 88 کروڑ ڈالر کی برآمد ممکن ہوئی۔ افریقہ، آسیان ممالک، افغانستان، آسٹریلیا، امریکا، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ اور یورپی یونین کو برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومت نے چاول ایکسپورٹرز کے لیے 30 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔
_2026_01_31_17_47_49_81485215.jpg)


Leave A Comment