پاکستان ریلوے کے بیشتر ٹریک اپنی عمر پوری کر چکے، خستہ حالی کا اعتراف: وزیر ریلوے
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے Hanif Abbasi نے قومی اسمبلی میں پاکستان ریلوے کے ٹریکس کی خستہ حالی سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ادارے کے بیشتر ریلوے ٹریک اپنی عمر پوری کر چکے ہیں اور اب خستہ حالت میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق Pakistan Railways کے پاس مجموعی طور پر 7 ہزار 791 کلومیٹر روٹ اور 11 ہزار 881 کلومیٹر ٹریک موجود ہیں، تاہم ان میں سے بڑی تعداد زائد المیعاد ہو چکی ہے۔
وزیر ریلوے کے مطابق Main Line-1 کا تقریباً 72 فیصد ٹریک اپنی عمر پوری کر چکا ہے، جبکہ Main Line-2 کا 88 فیصد اور Main Line-3 کا 92 فیصد ٹریک زائد المیعاد ہو چکا ہے۔
اسی طرح پاکستان ریلوے کی تقریباً 3 ہزار 840 کلومیٹر طویل برانچ لائنز بھی 98 فیصد تک زائد المیعاد قرار دی گئی ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ خستہ حال ٹریکس کے باعث حادثات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کئی مقامات پر ٹرینوں کی رفتار محدود کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے ٹریکس کی مرمت اور بہتری کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبوں پر بھی کام جاری ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
_2026_03_06_14_41_42_23109984.jpg)


Leave A Comment