حکومت نے جولائی سے مئی کے دوران 11 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1430 ارب روپے سے زائد وصول کیے ہیں، جسے سرکاری آمدن میں نمایاں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں پٹرولیم لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے تھا، جس کے بعد مزید تقریباً 100 ارب روپے اضافی وصولی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس سال لیوی کی مد میں تقریباً 600 ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے۔

ماہانہ تفصیلات کے مطابق جولائی میں 157 ارب، اگست میں 103 ارب، ستمبر میں 112 ارب، اکتوبر میں 143 ارب، نومبر میں 148 ارب، دسمبر میں 162 ارب، جنوری میں 108 ارب، فروری میں 120 ارب، مارچ میں 139 ارب، اپریل میں 146 ارب جبکہ مئی میں ساڑھے 87 ارب روپے وصول کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی پٹرول اور ڈیزل پر مجموعی طور پر 686 ارب روپے سے زائد جبکہ ریفائننگ کے ذریعے 753 ارب روپے سے زائد لیوی وصول کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فنانس بل اور آئی ایم ایف اہداف کے تحت لیوی میں اضافہ کیا گیا، جبکہ انفورسمنٹ اقدامات اور سمگلنگ میں کمی کے باعث آمدن میں اضافہ ہوا۔

کسٹمز حکام نے ملک بھر میں 1576 غیر قانونی پٹرول پمپس کی نشاندہی کی، جن میں سے 1442 کو سیل کر دیا گیا، جس سے لیوی وصولی میں مزید بہتری آئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار