وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور حکومتی پٹرولیم پالیسی کے تحت کی گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار