پاکستان میں نپاہ وائرس کا کوئی براہِ راست خطرہ نہیں:ماہرین
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تاحال نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ملک کے لیے براہِ راست خطرہ موجود نہیں ہے۔
نپاہ وائرس ایک زونوٹک انفیکشن ہے جو جانوروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، تاہم انسان سے انسان میں منتقلی کم ہوتی ہے۔ دنیا میں گزشتہ سال صرف 10 کیسز رپورٹ ہوئے، زیادہ تر مشرقی بھارت، بنگلادیش اور سنگاپور میں۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا کہ ہاتھ دھوئیں، پھل دھو کر کھائیں اور آدھا کٹا پھل نہ استعمال کریں۔ پاکستان میں نپاہ کے مقابلے میں خسرہ، چکن پاکس، ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سی بڑے صحت کے چیلنجز ہیں۔
_2026_02_06_18_49_18_16658357.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment