پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 29 فیصد اضافہ
اسلام آباد: ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ نو ماہ میں موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 406 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال اسی مدت کے 314 ارب 65 کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً 29.15 فیصد زیادہ ہیں۔
مارچ 2026 میں درآمدات 41 ارب 70 کروڑ روپے رہیں، جو مارچ 2025 کے مقابلے میں 14.28 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
_2026_04_19_17_07_25_85978031.jpg)


Leave A Comment