پاکستان کا ماربل سیکٹر غیر معمولی صلاحیتوں اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، افتخار علی ملک
لاہور: سابق صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا ماربل سیکٹر غیر معمولی صلاحیتوں اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مگر اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کو اپنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
لاہور میں ماربل کے درآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو میں افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومت سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے تو ماربل انڈسٹری ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے اٹالین ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ طویل المدتی حکمت عملی اور جامع پالیسی کے ذریعے پاکستان کا ماربل سیکٹر عالمی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔
_2026_02_02_17_47_02_59336212.jpg)


Leave A Comment