پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جس کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تفتان بارڈر پر واقع ریلوے اسٹیشن کے ذریعے تجارت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اقدام کے تحت تفتان ریلوے اسٹیشن پر لوڈنگ، ان لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف نقل و حمل کا عمل تیز ہوگا بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی، جس سے قانونی تجارت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان اور ایران کے ریلوے حکام کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد کیا گیا، اور دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار