پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 2025 میں 14 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کے دوران پاکستان میں ایچ آئی وی (HIV) کے 14,182 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 84,421 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، نئے متاثرین میں 59 فیصد مرد، 23 فیصد خواتین، 12 فیصد بچے اور 5 فیصد خواجہ سرا شامل ہیں۔ صوبائی سطح پر پنجاب 7,920 کیسز کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ سندھ میں 3,859 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق، نئے کیسز کی ماہانہ اوسط 1,182 رہی اور اس وقت مجموعی طور پر 60,785 افراد زیرِ علاج ہیں۔ ماہرینِ صحت نے 2024 کے مقابلے میں کیسز میں ہونے والے اس اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بچاؤ کے فوری اور مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment