وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جرمن سفیر کی ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران کاروباری ماحول بہتر بنانے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس بیس بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن سفیر نے پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار