پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان 18 ملین یورو کا گرین انرجی معاہدہ
اسلام آباد: پاکستان اور جرمن سرکاری ترقیاتی بینک KfW Development Bank کے درمیان 18 ملین یورو کی گرانٹ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے، جو شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے استعمال ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور Mohammad Humair Kareem نے دستخط کیے جبکہ جرمن ترقیاتی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر Sebastian Jacobin نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے کہا کہ جرمن حکومت کی اس معاونت کے لیے شکر گزار ہیں، اور یہ رقم ماحول دوست حل کے ذریعے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبین نے کہا کہ اس گرانٹ کی مدد سے شمالی علاقوں کے عوام کو سبز اور پائیدار توانائی تک رسائی حاصل ہوگی، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
_2026_03_14_14_42_28_52442996.jpg)


Leave A Comment