حکومت کا پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان، عوام کو ریلیف
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں کا تعین متعلقہ اداروں کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی معاشی حالات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، جس کے بعد یہ مسلسل ریلیف عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
_2026_08_05_08_53_41_94238138.jpg)


Leave A Comment