اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے ہوابازی کے شعبے میں جہازوں کے کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 45.73 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا، اور نئی قیمت 388.01 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور نئی قیمت 302.52 روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 358.01 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی، جو پہلے 318.81 روپے تھی۔

وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پٹرول پر فی لیٹر 105.37 روپے اور ڈیزل پر 55.24 روپے کی لیوی برقرار رہے گی۔

وزارت توانائی کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، جو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشل کلیمز کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس سبسڈی میں پٹرول پر فی لیٹر 49.63 روپے اور ڈیزل پر 75.05 روپے شامل ہیں۔

کابینہ نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ کے قیام کی منظوری دی، جس میں سے 27.10 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے اوگرا کو مذکورہ مقصد کے لیے منتقل کیے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار