Pakistan میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو شہریوں نے مسترد کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوتا جتنا مقامی سطح پر کیا جا رہا ہے، حکومت ٹیکسز اور لیوی کے ذریعے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اضافہ کر کے اسے 323 روپے 30 پیسے فی لٹر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 80 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس بوجھ نے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار