کراچی: State Bank of Pakistan کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 6 مارچ تک 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار