پاکستان سے مچھلی کی برآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کی امید، یورپی یونین دورہ فیصلہ کن قرار
سندھ کے صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین کے آئندہ دورہ پاکستان کے بعد مچھلی کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین کی ٹیم کراچی فشریز ہاربر اور متعلقہ اداروں کا معائنہ مثبت انداز میں مکمل کرتی ہے تو پاکستان کو دوبارہ مچھلی برآمد کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
اس موقع پر حکام نے بتایا کہ وفد پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے گا اور دیکھے گا کہ تمام اقدامات یورپی یونین کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہیں یا نہیں۔
کراچی میں منعقدہ اجلاس میں فشریز کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
حکام کے مطابق پابندی ختم ہونے سے پاکستان کو برآمدات میں اضافہ اور قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
_2026_05_14_09_32_00_47361016.jpeg)


Leave A Comment