مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے معیشت پر اثر ڈالا، وزیر خزانہ کا سینیٹ میں اہم بیان
سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کی معاشی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج اقتصادی سروے پیش کیا جا رہا ہے جبکہ مزید حقائق آئندہ دنوں میں بھی سامنے رکھے جائیں گے۔ ان کے مطابق ابتدائی تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، جس پر تنقید بھی سامنے آئی، تاہم بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ سبسڈی کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے اسے ٹارگٹڈ کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے اثرات آئندہ سال تک بھی معیشت پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں نے اس عمل میں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محصولات کے اہداف اور مالی اصلاحات پر کام جاری ہے تاکہ معیشت کو مستحکم سمت دی جا سکے۔
_2026_06_11_09_35_48_96076511.jpg)


Leave A Comment