وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت پاور سبسڈی کا موجودہ طریقہ کار ختم کر کے جنوری 2027 سے نیا ٹارگٹڈ نظام نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس نئے نظام کے تحت بجلی کی سبسڈی صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈیٹا کی بنیاد پر مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیرف ڈیفرینشل اور کراس سبسڈی کو ختم کرنا اور کم یونٹس ظاہر کرنے کے لیے ایک سے زائد میٹرز کے استعمال کو روکنا ہے۔ حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے مستحقین کی تصدیق کا عمل شروع کرنے اور صوبوں میں ڈیجیٹل ای۔آبیانہ نظام نافذ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار