قومی اقتصادی سروے جاری، مختلف شعبوں کی شرح نمو کے اعداد و شمار سامنے آ گئے
قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جا رہا ہے جس میں ملک کی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
سروے کے مطابق زرعی شعبے میں ترقی کا ہدف 4.5 فیصد تھا تاہم شرح نمو 2.8 فیصد رہی۔ فصلوں کی پیداوار میں بھی ہدف سے کم کارکردگی دیکھی گئی جبکہ لائیو اسٹاک شعبے میں نسبتاً بہتری رہی۔
صنعتی شعبے میں مجموعی ترقی کا ہدف 4.3 فیصد تھا لیکن شرح نمو 3.5 فیصد رہی۔ تاہم بڑی صنعتوں اور پیداواری شعبے میں ہدف سے بہتر کارکردگی بھی ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے مطابق تعمیرات اور معلومات و مواصلات کے شعبے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی جبکہ بجلی، گیس اور واٹر سپلائی کے شعبے میں منفی ترقی ریکارڈ کی گئی۔
زراعت میں اہم فصلوں کی پیداوار میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں گندم اور چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ کپاس اور مکئی کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔
لائیو اسٹاک اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے، جبکہ ملک میں مختلف جانوروں کی تعداد بھی سروے میں ظاہر کی گئی ہے۔
_2026_06_11_09_30_16_16899611.jpg)


Leave A Comment