وزارت صحت نے ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے ایک بڑا اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس نظام کی باضابطہ منظوری دی ہے اور اس کے لیے ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم بھی منظور کر لی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس نظام کے تحت ہر دوا کو ڈیجیٹل طور پر ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی نشاندہی اور خاتمہ ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے بعد صارفین دوا کی میعاد، معیار اور قیمت سے متعلق مستند معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اس نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، جبکہ دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے ہر پیک پر بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے ادویات کی سپلائی چین محفوظ ہوگی اور صحت کے شعبے میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار